دوائوں اور سہولیات کا فقدان، تھرپارکر میں بچوں کی موت معمول بن گئی

پیر 10 جون 2019 16:49

دوائوں اور سہولیات کا فقدان، تھرپارکر میں بچوں کی موت معمول بن گئی
تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) تھرپارکر میں بچوں کی موت معمول بن گئی، دوائوں اور سہولیات کا فقدان، محکمہ صحت تھرپارکر حقیقت کو ماننے کے لیے تیار نہیں، تھرپارکر میں بچے غذائی قلت سے نہیں مختلف وبائی امراض کی وجہ سے فوت ہو رہے ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت موجود ہے، ڈی ایچھ او تھرپارکر، تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کی وجہ سے بچوں کے فوت ہونے کا سلسلہ روزانہ جاری ہے، تھرپاکر کی سرکاری ہسپتالوں میں دوائوں کی قلت اور صحت کی سہولیات کا فقدان برقرار ہے، جس کی وجہ سے بچوں کی موت معمول بن گئی ہے، دوسری طرف محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تین بچے مختلف وبائی امراض کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں، ان خیلات کا اظہار ڈی ایچھ او تھرپارکر ارشاد میمن نے کیا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں