تھرپارکر میں 14سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کا شکار،

ویڈیو بھی بنائی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کے ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعہ 12 جولائی 2019 16:34

تھرپارکر میں 14سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کا شکار،
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) تھرپارکر میں 3 ملزمان نے 14 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، زیادتی کے دوران لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ نواحی گائوں دلن جو تڑ میں پیش آیا جہاں ملزم نے اپنی برادری کی 14 سالہ لڑکی کو گھر کے باہر سے اٹھایا اور اپنے خالی گھر لے گیا جہاں اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔اس موقع پر ملزمان کی جانب سے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم قبول راحموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایچ او ماجد قائم خانی کے مطابق لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ میں زیادتی کی علامات پائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں