درخت کاٹنے کا تنازعہ، ہوتھیئر کا رہائشی مبینہ طور پر کہلاڑی کے وار سے شدید زخمی

اتوار 5 اپریل 2020 18:25

تھرپارکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) مٹھی کے گائوں ہوتھیئر میں گھر کی باڑ پر تصادم، ایک شخص شدید زخمی، سول ہسپتال مٹھی منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ضلع تھرپارکر تحصیل مٹھی کے گاؤں ہوتھیئر کے رہائشیبچو مل میگہواڑ کے گھر سے ملزمان درخت کاٹنے لگے، جنہیں منع کرنے پر انہوں نے مبینہ طور پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا، جس سے بچو میگھواڑ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر سول اسپتال مٹھی منتقل کیا گیا، جہاں اس کو طبی امداد دی گئی۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں