تھرپارکر، مزید 16افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

ہفتہ 6 جون 2020 17:00

تھرپارکر، مزید 16افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) تھرپارکر ضلع میں کورنا وائرس کے مزید 16 افراد کے کورنا ٹیسٹ پازیٹیو آگئے، ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کردی۔ تھرپارکر ضلع میں کورنا کے مریضوں کی تعداد 36ہوگئی، 10کی رپورٹ نیگیٹو آگئی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی تھرپارکر شہزاد طاہر تھہیم نے کہا ہے کہ کورنا پازیٹیو کیس میں 5مٹھی تحصیل کے ، 4ڈیپلو تحصیل کے ، 4 ڈاھلی تحصیل ، 2 اسلام کوٹ کے اور ایک چھاچھرو کا مریض شامل ہے۔

ایس ایس پی تھرپارکر کے ڈرائیور سمیت 3پولیس اہلکاروں میں بھی کورنا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا۔ تمام مریضوں کو گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے مریضوں کے نام میڈیا کو دینے سے انکار کردیا صرف اعداد و شمار بتانے لگے۔ سارے کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے تحت ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں