تھرپارکر میں کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آگئے، تعداد 172 ہوگئی، ڈی ایچ او

اتوار 21 جون 2020 19:40

تھرپارکر، مٹھی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر گوردن داس نے کہا ہے کہ تھرپارکر میں کورونا کے بارہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں 2041 لوگوں کے ٹیسٹ کیئے تھے جس میں سے 172 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے 75 لوگ صحتیاب ہوکر گھر چلے گئے اور 97 لوگ اپنے گھروں میں آئیسولیٹ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں