تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید 3 بچے جاں بحق ہو گئے

جمعہ 3 جولائی 2020 16:58

تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید 3 بچے جاں بحق ہو گئے
تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) سندھ کے ضلع تھر پارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔محکمہ صحت کے مطابق جون اور جولائی میں غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 68 ہو گئی جبکہ رواں سال غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 380 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق غذائی قلت اور امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ جنوری میں ستتر، فروری میں چیاسٹھ ، مارچ میں سینتالیس، اپریل میں انسٹھ اور مئی میں ترسٹھ بچے جاں بحق ہوئے۔اسی طرح دو ہزار اٹھارہ میں پانچ سو پانچ بچے بھوک اور امراض کی وجہ سے مرجھا گئے۔ دو ہزار سترہ میں بھی چار سو پینتالیس ،دو ہزار سولہ میں چار سو اناسی، دو ہزار پندرہ میں تین سو اٹھانوے اور دو ہزار چودہ میں تین سو چھبیس بچے جاں بحق ہوئی۔خیال رہے کہ سال 2019 میں سامنے آنے والے ایک سروے کے مطابق سندھ میں پانچ سال سے کم عمر کے 50 فیصد بچوں کوغذائی قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں