تھرپارکر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 03 ملزمان گرفتار

منگل 21 جولائی 2020 16:35

تھرپارکر۔ مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2020ء) تھرپارکر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 625 لیٹرز کچی شراب برآمد، 03 ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ اسلام کوٹ کی حدود میں انچارج سی آئی اے تھرپارکر انسپکٹر ہمیرجی کچھی بمع اسٹاف نے کچے شراب کے بٹھیوں پہ چھاپہ مار کر 625 لیٹرز کچی شراب برآمد کر کہ 03 ملزمان نمون ولد فوٹو بھیل سکنہ تاریانو تحصیل اسلامکوٹ، ھرگن ولد جیرام مینگھواڑ سکنہ وکڑیو اور دیال ولد جیرام مینگھواڑ سکنہ وکڑیو تحصیل اسلام کوٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ اسلام کوٹ پہ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں