تھرپارکر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

اتوار 20 ستمبر 2020 17:55

تھرپارکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) تھرپارکر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، 500 سفینا جی این ڈی گٹکا پڑیاں اور ایک موٹرسائیکل برآمد ،01 ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تھرپارکر کہ تھانہ کھینسر کہ ایس ایچ او کھینسر نے خفیہ اطلاع پہ کاروائی کر کہ منشیات فروش ملزم مولا بخش ولد بلال نھڑی سکنہ کیتاری کو گرفتار کر کہ 500 سفینا جی این ڈی گٹکا اور ایک موٹرسائیکل برآمد کیا اور ملزم کے خلاف تھانہ کھینسر پہ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں