تھرپارکر ،اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی سے دوبارہ مرکزی ملزم کی زیادتی، لڑکی نے خودکشی کرلی

دو بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی مومل مینگواڑ نے انصاف نہ ملنے پر خودکشی کی، والد کی گفتگو

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 14:24

تھرپارکر ،اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی سے دوبارہ مرکزی ملزم کی زیادتی، لڑکی نے خودکشی کرلی
تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2020ء) اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی سے دوبارہ مرکزی ملزم کی زیادتی کے بعد لڑکی نے خودکشی کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تھر پارکر میں اجتماعی زیادتی کاشکار ہونے والی 16 سالہ مومل ایک سال سے انصاف مانگتی رہی تاہم پولیس کی کمزور تفتیش عدالتوں میں وکلاء اور کبھی ملزمان کی عدم موجودگی کے باعث سماعتیں ملتوی ہوتی رہیں جس کی وجہ سے ملزمان دندناتے پھرتے رہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے کی سماعت سے قبل مومل کو مبینہ طور پر دوبارہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ اور بدنامی کا خوف مومل کو خودکشی پر مجبور کرگیا۔پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی میں مرکزی ملزم بھی وہ نکلا جو پہلے ہی مومل کے ساتھ زیادتی کے زیر سماعت مقدمے کا ملزم بھی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں ڈی این اے میچ نہ ہونا ملزم کی رہائی کا سبب بنا۔

مٹھی ہسپتال کے حکام کے مطابق جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی مومل کا تو ڈی این اے کے لئے نمونے حاصل کرلیے گئے تاہم چار دن گزر جانے کے باوجود ملزم کا ڈی این اے کے لیے نمونہ نہ لینا پولیس نظام کے لیے چیلنج ہے۔دوسری جانب لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ دو بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی مومل مینگواڑ نے انصاف نہ ملنے پر خودکشی کی۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں