سول اسپتال مٹھی کے احاطے میں محفل موسیقی کی ویڈیو وائرل

ل ہسپتال مٹھی میں محفل موسیقی پرڈی جی ہیلتھ نے نوٹس لے لیا، دو رکن کمیٹی تشکیل

اتوار 13 جون 2021 20:55

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) ضلع تھرپارکر کے ہیڈکواٹرز مٹھی کے سول ہسپتال کے احاطے میں سجائی گئی محفل موسیقی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں پی پی ارکان اسمبلی مہیش کمارملانی اور فقیر شیر حمد بلانی بھی شریک تھے جبکہ ڈاکٹرز اور اسٹاف بھی موسیقی پر رقص اور نوٹ نچھاور کرتے رہے۔

(جاری ہے)

موسیقی کے شور سے ہسپتال میں زیر علاج مریض پریشان رہے تاہم محفل پھر بھی جاری رہی۔ویڈیو وائرل ہونے پر سینئر ڈاکٹرسول ہسپتال ڈاکٹر ہرچند نے بتایاکہ ایم ایس مٹھی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی تھی ،تقریب میں شریک افراد میں سے کسی نے ماسک پہنا تھا تو کسی نے نہیں، محفل میں شراب نہیں تھی۔سول ہسپتال مٹھی میں محفل موسیقی پرڈی جی ہیلتھ نے نوٹس لے لیا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 3 روز میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں