میرا سندھ سے الیکشن لڑنا سندھ میں بیٹھے بادشاہوں کے سومناتھ کو کھلا چیلنج تھا ، مخدوم شاہ محمود قریشی
سندھ کے بیٹوں نے ہمت نہیں ہاری اور مجھے ایک لاکھ کے قریب ووٹ دیئے سندھ کی تبدیلی کا سفر شروع ہوچکا ہے سندھ کے لوگ تیارہوجائیں تحریک انصاف اب ہر گلے محلے میں عمران خان کا پیغام لیکر پہنچے گی ، حلیم عادل شیخ
جمعرات 23 فروری 2017 21:45
(جاری ہے)
شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اپنی چوری بچانے کے لئے ملکی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
غریب قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لینے والے نیب ، ایف بی آر، ایف آئی اے اور دیگر تمام ادارے صرف حکمرانوں کی جی حضوری میں وقت گزار رہے ہیں ۔چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس میں حکمرانوں کی اربوں روپے کی چوری کے ایشو کو عوام میں مسلسل زندہ رکھا اور تحریک انصاف کی کاوشوں سے ہی اعلیٰ عدلیہ نے ایکشن لیا ۔سارے ادارے شریف خاندان کی نوکر ی کر رہے ہیں ۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کا رویہ انتہائی شرمناک تھا ۔شریف خاندان گزشتہ 30سالوں سے برسر اقتدار ہیں لیکن ان کے اقتدار کا مقصد صرف پیسے بنانا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ باریاں لینے والے حکمران ہوش کے ناخن لیں اب عوام سمجھدار ہو گئی ہے آئندہ مک مکا کی سیاست کو چلنے نہیں دیں گے۔ سندھ کے غریب ہاری اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے اس فرسودہ اور کرپشن زدہ نظام کے خلاف چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا پیپلز پارٹی کو وفاق کی جماعت کہنے والے سن لیں کے پیپلزپارٹی صرف سندھ تک محدود ہوگئی ہے اور آئندہ انتخابات میں سندھ سے بھی ان کا صفایہ ہوجائے گا سندھ کی مظلوم عوام ان کے ظلموں سے اب تھک چکے ہیں مظلوم عوام پر مزید ظلم نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھاچھرو میںگوٹھ ارباب کی ڈھانی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے نام نہاد لیڈروں پر اس وقت لرزا طاری ہوگیا تھا جب میں نے سندھ سے الیکشن لڑا تھا میرا الیکشن لڑنہ زرداری کے سومناتھ کو کھلا چیلنج تھا اس وقت کے دبائو کے باوجود سندھ کے بیٹوں نے مجھے نوے ہزار سے زیادہ ووٹ دیئے اور دھاندلی کے ذریعے مجھے سندھ کی نمائندگی سے محروم کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر سندھ کی عوام کی محرومیاں دور کردے گی سانحہ سیہون شریف کے شہداء کی باقیات کی بے حرمتی پر پورا پاکستان رنجیدہ ہے یہ بات سندھ حکومت کی انسانیت دوستی اور عوام سے محبت کے دعوں کی نفی ہے سندھ حکومت کے اس اقدام سے سندھ حکومت کی قلی کھل گئی ہے سندھ کی ترقی کا شور مچانے والے اندرون سندھ آکر دیکھیں یہاں دور دور تک کوئی ہسپتال تو کیا ڈسپنسری بھی نہیں ہے تھر پارکر کی عوام ابھی تک جوہڑوں میں جانوروں کے ساتھ پانی پینے پر مجبور ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام کو اب مزید گھبرانے کی ضرورت نہیں تحریک انصاف سندھ میں قدم رکھ چکی ہے عوام زرداری پارٹی سے نجات چاہتی ہے سندھ کارڈ پیپلزپارٹی کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے ، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے سندھ کی مظلوم و محکوم عوام تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہی ہے انہوں نے اپنے خطاب میں دہشتگردی کی حالیہ لہر پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ سب کچھ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے دشمن ملک کی جڑیں کمزور کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پہلے سے موقف رہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے لگتا ہے حکومت ڈنگ ٹپائو پالیسی پر گامزن ہے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے حکومت کو مخلصانہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مطالبہ کی اکہ اے پی سی میں طئہ کردہ سفارشات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے اور اس حوالے سے قومی قیادت کو ایک بار پھر اعتماد میں لیا جائے ,جلسے سے حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کا سفر شروع ہوچکا ہے پیپلزپارٹی کو اب سندھ کارڈ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے پیپلزپارٹی کی کشتی میں زیادہ لوگ سوار ہورہے ہیں جسے ایک دن ڈوبنا ضرور ہے شاہ محمود قریشی کے دورے سے پی ٹی آئی میں ایک نئی جان پیدا ہوچکی ہے ۔ اس موقع پر ایم این اے لال مالہی ، کاظم علی شاہ ، جئے پرکاش اکرانی ، عمران قریشی ، امین اللہ موسی خیل اور دیگر بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تھرپارکر میں روڈ حادثہ ،ایک افراد جاں بحق ، ایک زخمی
تھرپارکر میں نوجوان نے کنویں میں کود کر مبینہ خودکشی کر لی
تھرپارکر میں لڑکے سميت خاتون نے خودکشی کر لی
تھرپارکر میں شاگردوں کو بلیک میلنگ ذریعے جنسی ہراساں کرنے کا انکشاف، بااختیاریوں کا نوٹس، ایک جوابدار ..
تھرپارکر میں آگ کے مختلف واقعات میں 7 گھر اور لاکھوں کا سامان جل گیا
تحصیل چھاچھرو کے گاؤں میں نوجوان لڑکی نے خودکشی کر لی
تھرپارکر ،ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر دو ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری
تھرپارکر میں غذائی قلت و مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 3بچے دم توڑگئے
تھرپارکر میں کرپشن کے الزام میں پبلک ہیلتھ کے دو افسران معطل
تھرپارکر مختلف علاقوں میں آگ کے تین واقعات ، پانچ سے زائد کچے مکان جل کر خاکستر ہوگئے
یومیہ 20 لاکھ گیلن میٹھا پانی سپلائی کے لئے قائم کردہ مٹھی آر او پلانٹ بند کردیا گیا
سندھ رینجرز کا آگ سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم
تھرپارکر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی