تھرپارکر پولیس کی کارروائیاں، دو منشیات فروش گرفتار، 224 لیٹر دیسی شراب برآمد

منگل 15 جنوری 2019 17:04

تھرپارکر۔مٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ایس ایس پی تھرپارکر عمران قریشی کی ہدایت پر سماجی برائیوں منشیات فروشوں، گناہوں میں ملوث اور روپوش اشتہاری ملزمان کیخلاف اور امن وامان برقرار رکھنے کے لیئے تھر پولیس کی کارروائیاں جاری ، دو منشیات فروش گرفتار اور 224 لیٹر دیسی شراب برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی تھرپارکر کی ھدایات پہ عمل کرتے ہوئے چھاچھرو پولیس نے دوران گشت چیلہار شہر کے نزدیک کاروائی کر کے ایک منشیات فروش ریجھو میگھواڑ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کے قبضے سے 130 لیٹر کچہ شراب برآمد کر کیچھاچھرو تھانے پہ مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب اسلام کوٹ پولیس نے اسلام کوٹ کے نزدیک کاروائی کر کے ایک ملزم وینجھراج میگھواڑ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے *94* لیٹر کچہ شراب برآمد کر کیاسلام کوٹ تھانے پہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں