تھرپارکر۔ مٹھی،گاؤں مالنہور میں عمر رسیدہ شخص کی لاش برآمد

جمعرات 23 جولائی 2020 16:16

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2020ء) ضلع تھرپارکر کی تحصیل مٹھی کے گاؤں مالنہور میں عمر رسیدہ شخص کی لاش برآمد۔ گاؤں والوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ شخص کوئی درویش معلوم ہوتے ہیں، جن کی ابھی تک کوئی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو میونسپل کمیٹی کے حوالے کر دی۔بعد ازاں مٹھی شہر کے لوگوں نے نماز جنازہ پڑھ کر بزرگ کو مقامی قبرستان میں دفنا دیا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں