تھرپارکر میں ایک ہی روز میں دو خودکشی کے واقعات

پیر 27 جولائی 2020 16:11

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) تھرپارکر میں ایک ہی روز میں دو خودکشی کے واقعات،تھرپارکر میں ایک ہی روز میں چودہ سالہ لڑکے کے ساتھ عورت نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ضلع تھرپارکر کہ شہراسلام کوٹ میں گزشتہ رات دیر سے چودہ سالہ ستیڈاں ولد کرشن ٹھاکر نے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی، یہ لڑکا اسلام کوٹ شہر میں ایک بیوپاری کے پاس نوکر تھا اور ذرائعکہ مطابق وہ لڑکے پرتشدد بھی کرتا تھا۔

اس کہ علاوہ تحصیل ڈیپلو کے گاؤں سدھونی میں شادی شدہ 48 سالہ الہ بچائی زوجہ امین نہڑیو نے درخت میں لٹک کر خودکشی کرلی۔ اطلاع پر پولیس نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسلام کوٹ اور ڈیپلو ہسپتال منتقل کیے اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی خودکشی کا سبب معلوم نہ ہو سکا ہے، مکمل تفتیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں