تھرپارکر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں

جمعرات 30 جولائی 2020 16:23

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) تھرپارکر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، 175 لیٹرز دیسی شراب (کچا ٹھرا)، 14 پینٹیں وسکی، اور 90 گرام چرس اور 02 موٹرسائیکل برآمد، 04 ملزمان گرفتارمقدمات درج کر لئے گئے ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تھرپارکر کے تھانہ ننگرپارکر کہ ایس ایچ او ننگرپارکر بمع اسٹاف نے کچے شراب کے بٹھی پہ چھاپہ مار کر 130 لیٹرز کچی شراب برآمد کر کہ ملزم چنو ولد گینو کولھی سکنہ واڈڑوائی تحصیل ننگرپارکر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ننگرپارکر پہ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔تھرپارکر کہ تھانہ کلوئی کہ ایس ایچ او کلوئی بمع اسٹاف نے خفیہ اطلاع پہ کاروائی کر کہ منشیات فروش ملزم غلام مصطفی عرف گلی ولد الھبخش لنڈ سکنہ جاگٹ لنڈ تحصیل کلوئی کو گرفتار کر کہ 14 پینٹں وسکی اور 15 لیٹرز کچا ٹھرا اور ایک موٹرسائیکل برآمد کیا ، پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کلوئی پہ مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس کہ علاوہ تھرپارکر کہ تھانہ چھاچھرو کہ ایس ایچ او چھاچھرو انسپکٹر حسین بخش راجڑ بمع اسٹاف نے خفیہ اطلاع پہ کاروائی کر کہ منشیات فروش ملزمان 01 اشفاق ولد محمد ابراھیم منگریو 90 گرام چرس برآمد کیا اور رائیسنگھ ولد پاتو کولھی سکنہ عبدالغفور قائم خانی دلیار تحصیل کپرو ضلع سانگھڑ کو گرفتار کر کہ 30 لیٹر کچا ٹھرا اور ایک موٹرسائیکل سی ڈی برآمد کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ چھاچھرو پہ مقدمات در کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں