تھر،کنویں سے ہندو لڑکی اور لڑکے کی لاشیں برآمد

منگل 6 اکتوبر 2020 16:14

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2020ء) تھرپارکر میں کنویں سے لڑکی اور لڑکے کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کے مطابق دونوں نے مبینہ طور پر اجتماعی خودکشی کی ہے۔تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں 13 سالہ لڑکی پدماں اور 14 سالہ لڑکے رمیش کی لاشیں کنویں سے ملی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لڑکا اور لڑکی دونوں آپس میں کزن تھے، لاشوں کو اسلام کوٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعدمزید تحقیقات کی جائے گی، واقعے کی خودکشی سمیت ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان دونوں نے خود کشی کی ہے۔واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد صحرائے تھر میں رواں سال خودکشی کرنے والوں کی تعداد 99 ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں