پسند کی شادی کرنے والاجوڑا تحفظ کے لیے پریس کلب پنگریو پہنچ گیا

ہمیں قتل کرنے کے لیے جرگہ ہوا ہے کسی بھی وقت قتل کیا جاسکتا ہے تھرپارکر اور بدین کی انتظامیہ تحفظ فراہم کرے، جوڑے کی اپیل

منگل 2 مارچ 2021 15:58

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) پسند کی شادی کرنے والاجوڑا تحفظ کے لیے پریس کلب پنگریو پہنچ گیا،ہمیں قتل کرنے کے لیے جرگہ ہوا ہے کسی بھی وقت قتل کیا جاسکتا ہے تھرپارکر اور بدین کی انتظامیہ تحفظ فراہم کرے۔جوڑے کی دہائی۔ تھرپارکرکی تحصیل اسلام کوٹ کے رہائشی نوجوان علی محمدمہران پوٹو اور ضلع بدین کے علاقے کڑیوگہنورکی رہائشی طلاق یافتہ خاتون رضیہ سموں نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کی ہیشادی کرنے پررشتہ دارہمارے جانی دشمن بن گئے ہیں اوروہ ہمیں قتل کرنے کی دہمکیاں دے رہے ہیں جوڑے نے بتایاکہ اسلام کوٹ کے گاوں صادق جوتڑ میں ہمارے قتل کے لیے جرگہ ہواہے اورہم دونوں کے رشتہ دار قتل کرنے کے لیے ہمیں تلاش کررہے ہیں خاتون رضیہ سموں نے بتایاکہ اسے اس کے پہلے شوہر نے طلاق دے دی تھی جس کے بعد میں نے علی محمد مہران پوٹہ سے عدالت میں نکاح کیا ہے جس پرہم دونوں کے قریبی رشتہ دارہمارے جانی دشمن بن گئے ہیں اوروہ قتل کرنے کے لیے ہمیں مختلف مقامات پر تلاش کررہے ہیں ہم اپنی جان بچانے کے لیے مارے مارے پھرتے ہیں ہمیں خدشہ ہے کہ رشتہ دارہمیں کسی بھی وقت قتل کرسکتے ہیں علی محمد مہران پوٹہ نے میڈیا کو بتایا کہ سموں اورمہران پوٹہ برادریوں کے جرائم پیشہ اور خطرناک قسم کے افرادہماراتعاقب کررہے ہیں ہم چوری چھپے پریس کلب پنگریو پہنچے ہیں جوڑے نے آئی جی سندھ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی بدین اور ایس ایس پی تھرپارکر سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور قتل کی دہمکیاں دینے والوں کے خلاف کارواِئی کی جائے۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں