شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد نے خودکشی کرلی

جمعرات 15 اپریل 2021 13:47

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2021ء) تھرپارکر میں نوجوان لڑکے اور شادی شدہ عورت  نے گزشتہ رات     خودکشی کرلی۔ تھرپارکر کی  تحصيل ننگرپارکر کے  نواحی گاٶؤں لنواری میں گزشتہ  رات     نوجوان پونجو ولد     نے گاؤٶں کے قریب درخت کے ساتھ  لٹک کر  خودکشی کرلی ۔

(جاری ہے)

ننگرپارکر کے نواحی گاؤٶں مینہوں کی ڈہانی میں گزشتہ رات دیر سے  شادی شدہ خاتون گومتی زوجہ سورج کولہی نے بھی درخت کے ساتھ   لٹک کر خودکشی کرلی۔ اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور  قانونی کارروائی کیلئے لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد  لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ دونوں خودکشی کے  واقعات کا سبب معلوم نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں