تھرپارکر: آئی جی گلگت بلتستان ثنااللہ عباسی کا سول اسپتال مٹھی کا دورہ

جمعرات 5 جولائی 2018 16:33

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) سپریم کورٹ کے احکامات پر ثنااللہ عباسی نے سول اسپتال مٹھی پہنچ کر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے صحت کے سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔تھر میں 5 سالوں سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے اور سہولیات کا فقدان موجود ہے۔ صحت کی سہولیات نہ ہونے پر دو ماہ قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوٹس لے کر چار رکنی کمیٹی بنائی تھی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ممبر ثنااللہ عباسی نے دوبارہ تھر پہنچ کر سول ہسپتال مٹھی کا تفصیلی دورہ کیا، اسپتال انتظامیہ سے ملاقات کی اور مکمل رکارڈ بھی چیک کیا۔آئی جی گلگت بلتستان ثنااللہ عباسی نے کہاکہ تھر میں دوسرے اضلاع سے اموات کی شرح زیادہ ہے جس کی وجہ سے سپریم کورٹ نے نوٹس لے کر دوبارہ مجھے تھر بھیجا ہے، میں تھر کے مختلف اسپتالوں کا جائزہ لے کر رپورٹ سپریم کورٹ کو بھیجوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تھر میں کچھ نااہلی ڈاکٹروں کی ہے جو ڈبل تنخواہ اور ھارڈ شپ الاؤنس لینے کے باوجود سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال اچھی طرح نہیں کررہے ہیں۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں