قحط زدہ تھر میں تاحال امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکیں

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:25

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) تھر کے صحرا کو قحط زدہ قرار دیئے ایک ماہ گزر گیا مگر امدادی سرگرمیوں کا کہیں بھی آغاز نہ ہو سکا جبکہ پانی اور خوراک کی کمی سنگین ہوتی جا رہی ہے۔وفاقی حکومت کا نوٹس، بلاول بھٹو زرداری کا نوٹس، سندھ حکومت کا نوٹس، نوٹس پہ نوٹس ہیں مگر عملی طور پر کچھ بھی نہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے تھرکو قحط زدہ قرار دیئے ایک ماہ گزر گیا ہے مگراس اعلان پر اقدامات کہیں بھی دکھائی نہیں دیتے، متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولت کا بھی بدترین فقدان ہے مگر کوئی سننے والا نہیں۔

پانی، خوراک اور چارے کی قلت کے باعث ہزاروں افراد اور لاکھوں مویشی نقل مکانی کر چکے ہیں۔متاثرین کے مطابق ان کی زندگیاں نوٹسسز سے نہیں عملی اقدامات سے محفوظ ہوں گی۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں