تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ تیز ہوگیا

پنگریو کے قریب تھری علاقے کلوئی میں ایک ماہ کا بچہ خالق ڈنو لوندغذائی قلت کے باعث جاں بحق ہوگیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:00

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ تیز ہوگیا.

(جاری ہے)

پنگریو کے قریب تھری علاقے کلوئی میں ایک ماہ کا بچہ خالق ڈنو لوندغذائی قلت کے باعث فوت ہوگیا ہے جوکہ پیدائش کے وقت سے ہی شدید غذائی کمی کا شکارتھا شدید خشک سالی اور قحط کے باعث متاثرہ تھری باشندوں کی پنگریو اور دیگر بیراجی علاقوں میں آمد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اورتھری باشندوں کی بڑی تعداد روزانہ ملحقہ اضلاع کے بیراجی علاقوں کی طرف آنے لگی ہے اس ضمن میں بیراجی علاقوں میں آنے والیتھری باشندوں نے بتایا کہ تھرپارکر میں بڑے پیمانے پر خشک سالی اور قحط پیدا ہوچکا ہے ہم اپنی جانیں بچانے کے لیے آبائی گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں تھری باشندوں نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت تھریوں کی امداد کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے متاثرہ تھری باشندوں کے مصائب میں اضافہ ہوگیا ہے متاثرین نے کہا کہ اگر فوری طور پر تھرپارکر میں بڑے پیمانے پر ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو سنگین انسانی المیہ جنم لے گا متاثرین نے فوری طور پر تھرپارکر میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں