تھرپارکر میں غذائیت کی کمی کے باعث مزید3بچے چل بسے ،ْرواں سال جاںبحق بچوں کی تعداد 463ہوگئی

اتوار 23 ستمبر 2018 16:10

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) تھرپارکر میں غذائیت کی کمی کے باعث مزید3بچے چل بسے جس کے بعد رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 463ہوگئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔ انتقال کرجانے والے بچوں کی عمریں تین دن، ایک اور دو ماہ ہیں۔ڈی ایچ او ڈاکٹر شفیق میمن کے مطابق رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد37ہوگئی۔رواں سال انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد463ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں