تھرپارکر ،ْ دس سالہ بچی گہرے کنوے میں گر کر جاں بحق

اتوار 23 ستمبر 2018 21:40

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) تھر کے خشک سالی کے شکار علاقوں میں 10 سالہ بچی گریا بھیل پانی کی تلاش میں کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

لڑکی کے والدین کے مطابق مذکورہ بچی ننگرپارکر کے گاؤں چماٹ کی طرف پانی کی تلاش میں گھئی تھی جہاں وہ گہرے کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔بچی کی لاش کو گاؤں والوں نے مل کر کنویں سے باہر نکالا۔واضح رہے کہ تھر کے علاقے میں خشک سالی کے باعث زیادہ تر کنویں خشک ہوچکے ہیں جبکہ چند میں پانی کی سطح انتہائی نیچے جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں