تھر میں مزید چار بچے جاں بحق، رواں ماہ تعداد 31 ہو گئی

بدھ 16 جنوری 2019 17:04

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ مزید چار بچے انتقال کرگئے۔ رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد اکتیس ہوگئی۔تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

(جاری ہے)

سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 4 بچے انتقال کر گئے۔ انتقال کرجانے والوں میں 19 اور 12 دن کی 2 بچیاں اور 2 نومولود شامل ہیں۔ رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد 31 ہوگئی۔ سول اسپتال مٹھی میں تاحال 34 بچے زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں