تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ تیز

بدھ 16 جنوری 2019 23:37

تھرپارکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ تیز، سول اسپتال مٹھی میں مزید چار بچے فوت، ضلع بھر میں صحت کی صحولیات کا فقدان، بچوں کی اموات سردیوں اور مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق،تھر میں قحط کے باعث بچوں کی اموات تیز ہوگئی، سول اسپتال مٹھی میں 19روزہ کی چنداں بنت راموں، 12روزہ کی تبشہ بنت ھریش ، ندو کا نومولود بچہ اور شوکت ساھڑ کا نومولود بچہ جانبحق ہوگیا،ادہر اسپتال میں مریضوں کے ورثاء کا کہناہے کہ صرف سول اسپتال میں کچھ قدر علاج بھتر ہورہاہے دوسرے سرکاری اسپتالوں میں بخار کی ادویات کے علاوہ کچہ نہیں ہے، دوسرے جانب سول اسپتال مٹھی کے ایم ایس ڈاکٹر چمن شرما نے بتایا کہ بچوں کا اموات غذائی قلت سے نہیں بلکہ مختلف امراض کی وجہ سے ہورہی ہے جن میں نمونیا اور دیگر امراض شامل ہیں۔

رواں ماہ بچوں کی اموات کی تعداد 31ہوگئی ہے۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں