تعلقہ ہسپتالوں میں پانچ سال اور اس سے کم عمر 528 بچوں کا علاج کیا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ کو تھر میں جاری امدادی سرگرمیوں کے متعلق رپورٹ

جمعہ 18 جنوری 2019 23:12

تھرپارکر۔مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد آصف جمیل کی جانب سے تھر میں جاری روزانہ کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مٹھی اور دیگر تعلقہ ہسپتالوں میں 528پانچ سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کا علاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح 16جنوری میں 77بچوں کو ایمرجنسی وارڈ میں علاج کیلئے داخل کیا گیا جبکہ وہاں پہلے 87بچے داخل ہیں مجموعی طور پر 164بچے ہسپتالوں علاج معالجہ کیلئے داخل ہیں جن میں سے 42بچوں کو بہتر علاج معالجہ فراہم کرکے فارغ کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو تھر میں جاری امدادی سرگرمیوں کے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں