تھرپارکرمیں مزید 5 بچے انتقال کر گئے

منگل 12 مارچ 2019 16:55

تھرپارکرمیں مزید 5 بچے انتقال کر گئے
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) تھرپارکرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 5بچے انتقال کرگئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق تھرپارکرکے سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور دیگر امراض کے سبب 5 بچوں کا انتقال ہو گیااور یہ اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہوئیں ہیں۔

(جاری ہے)

انتقال کرنے والے بچوں میں 2نومولود بچے جبکہ باقی3 روز، 7 روز اور8 ماہ کے بچے شامل ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران غذائی قلت اوردیگرامراض کے باعث 23بچے انتقال کرگئے ہیں جبکہ رواں سال جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 153 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں