تھرپارکر میں مزید تین بچے چل بسے ،غذائی قلت اور وبائی امراض سے رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی

اتوار 24 مارچ 2019 16:55

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) تھرپارکر میں مزید تین بچے چل بسے ،غذائی قلت اور وبائی امراض سے رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھرپارکر کے ضلعی ہیڈکوارٹر مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 3بچوں کی ہلاکتوں کے بعدرواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 42 ہو گئی۔ سول ہسپتال مٹھی میں دم توڑنے والے بچوں میں 4 سالہ راج بائی، 8 ماہ کی جمنا جبکہ 3 ماہ کا صدام جن جھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں