تھرپارکر: غذائی قلت و دیگرامراض کے باعث 7 بچے دم توڑ گئے

جمعرات 13 جون 2019 20:15

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) تھرپارکر میں غذائی قلت و دیگرامراض کے باعث سات بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں موت کا رقص جاری ہے۔

(جاری ہے)

غذائی قلت و دیگر امراض کے باعث مزید سار بچے دم توڑ گئے ہیں.سول اسپتال مٹھی میں مرنے والوں میں ایک سالہ سالا گوری ، ڈھائی سالا آسیت،سولہ روزہ وکرم اور دو نومولود شامل ہیں۔ چھاچھرو اسپتال میں آٹھ ماھ کی پنشا بھی دم توڑ گئی۔تھرپارکر میں رواں ماہ کے دوران مرنے والے بچوں کی تعداد انتیس ہو گئی ہے۔ جبکہ روان سال کے دوران جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 356 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں