ضلع تھرپارکر کا تحصیل ڈیپلو بنیادی مسائل کا شکار،احتجاج

بدھ 19 جون 2019 23:38

تھرپارکر۔مٹھی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) ضلع تھرپارکر کا تحصیل ڈیپلو بنیادی مسائل کا شکار،مسائل کے حل نہ ہونے پر شہری اتحاد کی ہڑتال کی کال پر کاروباری مراکز بند،ڈیپلو کے بیوپاریوں اور عوامی تحریک کے رہنما ایڈوکیٹ قیمت رائے۔سائینداد ہنگورجو،اوبھایو جونیجو اور بیوپاری رہنما مفتی فیاض،انور کلر،عمران باغی اور دیگر کی قیادت میں اللہ والا چوک سے ٹاون کمیٹی تک ریلی کا انعقاد،ٹاون آفس کے سامنے احتجاج،پریس کلب ڈیپلو کے سامنے مظاہرین کا خطاب۔

مظاہرین اوبھایو جونیجو۔مفتی فیاض۔انور کلر۔ایڈوکیٹ قیمت رائے نے کہا کہ ڈیپلو شہر ایک قدیمی شہر ہے شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے شہر میں پینے کے پانی کی سپلائی بھی تعطل کا شکار ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں ترقیاتی اسکمیں التوا کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ 30 ماہ قبل شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں شہر کے مین قبرستان کی چاردیواری کا کام مکمل نہی ہو سکا اور اس ٹھیکے کو کینسل کر دیا گیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ قبرستان کی باونڈری وال نہ ہونے کے باعث چوپایا مال اور آوارہ کتے قبروں کی بیحرمتی کرتے ہیں جبکہ قبرستان کی ایراضی پر قبضہ مافیا بھی سرگرم عمل ہے جبکہ شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا مظاہرین نے مزید بتایا کہ حکومت سے ملنے والے کروڑوں روپے کے بجٹ کو منتخب نمائندگان نے ہڑپ کرلیا اور شہر کو لاوارث چھوڑ دیا عوامی تحریک کے اوبھایو جونیجو نے کہا کہ کرپشن کا داتا اس وقت قانون کی گرفت میں ہے اور عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کی اب خیر نہی ہے پی پی کا دور ایک سیاہ دور ہے جس میں عوام کے حقوق کو سلیب اور عوام کا پیسہ لوٹا گیا ہے احتجاج میں شامل جنرل کاونسلر حاجی غلام محمد۔

(جاری ہے)

اشوک لوہانہ۔نے اس مظاہرے میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹاون چیئرمین آفس میں آنا گوارہ نہی کرتا اور کسی کاونسلر کی سننے کو تیار نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں