عیدالاضحی کے موقع پرصفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں،ڈویژ نل کمشنر میرپورخاص

پیر 15 جولائی 2019 23:34

تھرپارکر۔مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) ڈویژ نل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ ڈویڑن میرپورخاص کے اضلاع میں عیدالاضحی کے موقع پرقربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت شہر سے باہر ٹھکانے لگانے اور شہر وں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، مویشی پڑیوں میں جانوروں کے علاج کے لیے کیمپ اور سیکیورٹی کے مکمل انتظام کیے جائ?ں، یہ ہدایت انہوں نے کمشنر کانفرنس ہال میں عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کیلئے مخصوص مویشی پیڑیاں منتخب کی جائیں جن اداروں کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں وصول کرنے کی اجازت ہوگی وہی کھالیں جمع کر سکیں گے کمشنر نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ مویشی پیڑوں، عید گاہوں اور مساجد میں سیکورٹی کے موئثر اقدامات کئے جائیں انہوں نے محکمہ آبپاشی اور پولیس سے کہا کہ اسکولوں کی چھٹیوں کے دوران نہروں میں نہانے سے بچوں کی اموات کا امکان ہے اس لئے پیشگی حکمت عملی بنائی جائے تاکہ بچوں کو ڈوبنے سے بچایا جاسکے انہوں نے محکمہ لائیواسٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ عید الضحیٰ کے موقع پر مویشی پیڑیوں میں جانوروں کے علاج کے کیمپ قائم کئے جائیں اجلاس میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اقبال میرانی، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن، ڈائریکٹر ہیلتھ میرپورخاص ڈاکٹر اکرم سلطان، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میرپورخاص عبدالرزاق بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک میرپورخاص اوم پرکاش، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک تھرپارکر نوبت خان کھوسو اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں