تھرپارکر پولیس کی منشیات فروشوں،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں،تین ملزمان گرفتار

بدھ 17 جولائی 2019 17:26

تھرپارکر۔مٹھی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) تھرپارکر پولیس کی منشیات فروشوںاور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری،تین ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پی ایس کلوئی کے ایس ایچھ او نے دوران ناکابندی ایک ملزم غلام حسین عرف گوگو شاہ سکنہ بکھو چانڈیو تحصیل ٹنڈو باگو ضلع بدین کو گرفتار کیا ہے، جبکہ ملزمان کے قبضے سے 30 بور پسٹل 05 راؤنڈ برآمد کر کے ان کے خلاف پی ایس کلوئی پہ سیکشن 23A آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ایک ملزم عنایت ولد مینھدرو چانڈیو سکنہ اسحاق چانڈیو کو گرفتار کیا اور قبضے سے *80* گرام چرس برآمد کر کہ مقدمہ درج کرلیا۔

اس کے علاوہ پی ایس مٹھی کی حدود میں سی آئی ای پولیس تھرپارکر کی کارروائی،ایک ملزم جلال ولد ڈامون بھیل سکنہ سران کالونی مٹھی کو گرفتارکرکے قبضے سے *600* پڑیان گٹکا سفینا برآمد کر کہ مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں