تھرپارکر۔مٹھی،اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ایف او کی جانب سے مویشیوں کو پی پی آر ویکسین کردی گئی

بدھ 17 جولائی 2019 23:31

تھرپارکر۔مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) تھرپارکر ضلع کے تین تحصیلوں میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ایف او کی جانب سے لاکھوں بھیڑ بکریوں کو پی پی آر ویکسین کردی گئی۔مٹھی تحصیل میں مزید وئکسین کا کام شروع کردیا۔تھرپارکر کے تین تحصیلوں ننگرپارکر،ڈاہلی اور چھاچھرو میں پہلی بار جھوٹے جانوروں بھیڑ اور بکریوں کو پی پی آر وئکسین مکمل کردی گئی ہے۔

ایف اے او ادارے کی جانب سے محکمہ وٹنرری کے 80 ڈاکٹروں اور اسٹاک اسٹنٹس نے لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر حبدار برڑو کی زیر نگرانی کردی گئی ہے۔جس میں تحصیل ننگرپارکر کے اکاون لاکھ،آٹھ ھزار،دو سئو تینتالیس جانور،چھاچھرو میں چھ لاکھ،نو ھزار،تین سو چوالیس اور ڈاہلی میں تین لاکھ،اٹھاسی ہزار،چار سو تریسٹھ بھیڑ بکریاں شامل ہیں جن کو وئکسین کردی گئی ہے اور اس وقت مٹھی تحصیل کی یونین کائونسل پوسرکو میں وئکسین کا کام شروع کردیا ہے جس کو مزید باقی تین تحصیلوں میں بھی بڑہایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ اس وئکسین سے جانوروں کو طاعون جیسی خطرناک بیماری سے بچایا جاسکتا ہے۔اس بیماری ایک وائرس ہے۔اس بیماری سے چھوٹے مویشیوں کو تیز بخار اور ناک سے پانی بہتا ہے ،جانور کا منہہ خشک اور اس میں چھالے اور زخم ہوجاتے ہیں۔اس وئکسین بعد اس وبائی امراض پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔اس منصوبے میں محکمہ وٹنرری سے عملے کی مدد لی گئی ہے جبکہ وئکسین سمیت گاڑیوں،ٹیموں کے اخراجات اقوام متحدہ کے ادارے نے ادا کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں