تھرپارکر۔مٹھی،اسکول کی صفائی نہ کرنے پر استاد کا 6سالہ طالبعلم پر تشدد

بدھ 17 جولائی 2019 23:31

تھرپارکر۔مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) اسکول کی صفائی نہ کرنے پر استاد کا 6سالہ طالبعلم پر تشدد،والدین کا میڈیا سینٹر پر اسکول استاد کیخلاف احتجاج۔تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر کے شہر مٹھی کے ایک سرکاری اسکول میں 6 سالہ طالبعلم روشن بجیر کو کلاس کی صفائی نہ کرنے کلاس ٹیچر بھورو کولھی نے تشدد کا نشانہ بنایا بچے کے ورثاء بچے کو لیکر صحافیوں کے پاس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

صحافیوں کو دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اسکول کے استاد بھورو کولھی نے ہمارے 6 سالہ بچے کو بلاجواز تشدد کا نشانہ بنایا جب ہم نے بچے کو مارنے کی وجہ استاد سے پوچھی تو استاد نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا اور کہا اپنے بچے کو دوسرے اسکول میں تعلیم دلوا لو۔طالبعلم کے والدین نے صوبائی وزیر تعلیم،سکریٹری تعلیم اور ڈائریکٹر تعلیم میرپور خآص، ڈی او پرائمری تھرپارکر سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے بچے پر بلاجواز تشدد کا فوری نوٹس لیکر اسکول ٹیچر کیخلاف کاروائی کی جائے اور ہمیں انصاف دلوایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں