ڈپٹی کمشنر تھرپارکرکی زیرصدارت ضلع کی تمام روینیو افسران کااجلاس

جمعہ 13 ستمبر 2019 18:08

تھرپارکر۔مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھیم کی زیر صدارت دربار ہال مٹھی میں ضلع کی تمام روینیو افسران جس میں اسسٹنٹ کمشنر۔

(جاری ہے)

مختیارکار اور تپیداروں سے ضلع کی بے نامی ملکیتوں کے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر نے تمام روینیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ بے نامی ملکیتیں متعلقہ تعلقوں میں ہوں تو ان کی نشاندہی کرکے 20 ستمبر 2019 تک حتمی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ تک یہ رپورٹ پیش کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں