ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے اسپرے کا کام روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے،ڈپٹی کمشنر تھرپار

جمعہ 13 ستمبر 2019 18:28

تھرپارکر۔مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاپر تھیم کی جانب سے ضلع میں ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے جاری اسپرے کے کام کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ روینیو اور محکمہ زراعت کے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسران نے تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے اسپرے کام روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اوراس وقت تک 9550 ہیکٹرز پر اسپرے کی جاچکی ہے۔

جس میں سے تعلقہ اسلام کوٹ میں 1490 ہیکٹرز چھاچھرو میں 700 ہیکٹرز اور نگرپارکر میں 7360 ہیکٹرز پر ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اسپرے کا کام مکمل کیا گیا ہے اور اس وقت صورتحال ضابطہ میں ہے اور لوگوں کی فصلوں کو ٹڈی دل کے نقصانات سے بچایا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمہ اور بہترین کارکردگی دکھانے پر محکمہ روینیو اور محکمہ زراعت کے افسران اور عملے کو اعزازی سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں