پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،میر شبیر علی بجارانی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 18:33

تھرپارکر۔مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ اور رورل ڈیولیپمنٹ میر شبیر علی بجارانی نے کہا کہ پانی زندگی ہے اور لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، خاص طورپر تھرپارکر کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھرپارکر ضلع میں مختلف آراو پلانٹس جس میں اینگرو آراو پلانٹس، اسلام کوٹ آراو پلانٹس اور مٹھی میں مصری شاہ آر او پلانٹس کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔ دورے کے دوران پی پی ایم این اے ڈاکٹر مھیش کمار ملانی، ایم پی اے فقیر شیر محمد بلالانی، پی پی رہنما ششیل ملانی، سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ ڈاکٹر نیاز احمد عباسی، اسپیشل سیکریٹری پبلک ہیلتھ ڈاکٹر غلام مصطفٰی سہاگ، چیف انجینئرنگ پبلک ہیلتھ اکبر بلوچ، سپرنٹینڈنٹ انجینئرپبلک ہیلتھ سکندر علی میمن، پروجیکٹ ڈائریکٹر طارق چانڈیو، ایگریگٹو انجنئیر پبلک ہیلتھ تھرپارکر جواہر لال، محمد ایوب قائم خانی اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر میر شبیر بجارانی نے پبلک ہیلتھ کے افسران کو ہدایات کیں کہ تھر میں پینے کے پانی کے حوالے سے درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں ہر حل کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اور عوام کو پانی جیسی نعمت گھر کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں