تھرپارکر۔مٹھی ۔ایگزیکیٹو انجنئیرمحکمہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ تھرپارکرکا واٹر سپلائی، ڈرینیج اسکیموں کے متعلق وضاحتی بیان

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:49

تھرپارکر۔مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ایگزیکیٹو انجنئیر محکمہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ تھرپارکر نے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے متعلق اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پرانی پالیسی اور طریقہ کار کے مطابق واٹر سپلائی اور ڈرینیج اسکیموں کو متعلقہ میونسپل کمیٹی اور ٹاؤن کمیٹیوں کو مرمت کروانا تھیں پر چونکہ واٹر کمیشن کے فیصلے کے مطابق تمام اسکیمیں محکمہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کے حوالے کی گئیں اسی طرح محکمہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کی جانب سے میونسپل کمیٹی اور ٹاؤن کمیٹیوں کی اسکیمیں سنبھالنے کے بعد ان اسکیموں کو فعال بنانے اور مرمت کروانے کے کام کا آغاز کیا گیا۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان اسکیموں پر متعلقہ مجازی اتھارٹی کی جانب سے ان اسکیموں کو چلانے کیلئے کوئی بھی اسٹاف مقرر نہیں کیا گیا واٹر کمیشن کے اجازت نامے کے بعد ان اسکیموں پر ایک یا دو افراد کو 500روپے فکسڈ ڈیلی ویجز پر مقرر کیا گیا خاص طور پر ان اسکیموں کے قریبی دیہاتوں کے ضرورتمند لوگو ں کو مقرر کیا گیا جبکہ تحصیل چھاچھرو اور ڈیپلو میں ٹاؤن کمیٹی کے لوگوں کو مقرر کیا گیا تاکہ ان اسکیموں کو بہتر طور پر فعال بنایا جا سکے اور ایسی اطلاع ڈسٹرکٹ اوور سائیٹ کمیٹی اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کو بھی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

ایگزیکیٹو انجنئیر پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ تھرپارکر نے مزید کہا کہ ان اسکیموں پر مقرری کیلئے کسی بھی افراد سے کسی بھی قسم کا رشوت اور پیسہ نہیں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں