تھرپارکر۔مٹھی، گائوں لونڈہار میں 15 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل، ملزم فرار

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:54

تھرپارکر۔مٹھی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) مٹھی کے گائوں لونڈہار میں 15 سالہ لڑکی پارسا بھیل کھیت میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال مٹھی منتقل کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق لڑکی کھیت میں اپنی شادی شدہ بہن اور بہنوئی ٹیکم کے ساتھ کھیت میں گئی تو بہنوئی ٹیکم نے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے لڑکی کی بہن کو بھی حراست میں لے لیا ہے اور ٹیکم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں