تھرپارکر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں ،تین منشات فروش گرفتار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:27

تھرپارکر۔مٹھی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ایس ایس پی تھرپارکر عبداللہ احمد کی ہدایت پر تھرپارکر پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، تین منشات فروش گرفتار، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تھرپارکر کے پی ایس ڈانو داندل کے حدود میں انچارج سی آئی تھرپارکر نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران کچے شراب کی بٹھیوں پہ چھاپہ مار کر تین منشیات فروش چھاگلو ولد کستورو مینگھواڑ، رمیش ولد مینتل مینگھواڑ اور تلوک چند ولد میھرو مینگھواڑ سکنہ گاؤں روجھ تحصیل ننگرپارکر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 530 لیٹر کچا شراب (ٹھرو) برآمد کر کے ان کے خلاف پی ایس ڈانوداندل پہ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں