ضلع بھر میں لاک ڈاؤن پر مکمل عمل درآمد جاری ہے، ایس ایس پی تھرپارکر

ہفتہ 28 مارچ 2020 17:15

تھرپارکر/مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) ایس ایس پی تھرپارکر عبداللہ احمد نے بتایا ہے کہ محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی ہدایات پر ضلع تھرپارکرمیں لاک ڈاؤن پر مکمل عمل درآمد کیا گیا ہے جس میں پولیس کے ساتھ پاک رینجرز اور پاک آرمی کا بھرپور تعاون شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے داخلی راستوں سے باہر سے آنے والے لوگوں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے اس کے علاوہ ضلع بھر میں لاک ڈاؤن اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے 120پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام سے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں