تھرپارکر،غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 4 بچے جاں بحق

اتوار 28 جون 2020 16:10

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2020ء) مٹھی اسپتال میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید4 بچے انتقال کرگئے۔محکمہ صحت کے مطابق تھر پار کر میں رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے جبکہ تھر پار کر میں رواں سال جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 372 تک پہنچ گئی۔تھرپارکر کے اسپتالوں میں اب بھی 40 سے زائد بچے زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق غذائی قلت اور امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ جنوری میں 77، فروری میں 66، مارچ میں 47، اپریل میں 59اور مئی میں 63بچے انتقال کرگئے۔یونیسیف اور برطانوی ہائی کمیشن کے اشتراک سے شائع کی جانے والی قومی غذائی سروے رپورٹ 2018 کے مطابق صوبہ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں سے 40 فیصد بچے وزن کی کمی کا شکار ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبے میں 40 فیصد نوبالغ لڑکے اور لڑکیاں بھی خون کی کمی کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں