تھر پارکر: غذائی قلت کے باعث مزید 4 بچے جاں بحق

ہفتہ 18 جولائی 2020 23:31

تھر پارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2020ء) سندھ کے ضلع تھر پارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ایک ماہ میں تھرمیں غذائی قلت سے جاں بحق بچوں کی تعداد 84 ہو گئی جبکہ رواں سال تھرمیں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 397 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ غذائی قلت اور امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ جنوری میں ستتر، فروری میں چیاسٹھ ، مارچ میں سینتالیس، اپریل میں انسٹھ اور مئی میں ترسٹھ بچے جاں بحق ہوئے۔اسی طرح دو ہزار اٹھارہ میں پانچ سو پانچ بچے بھوک اور امراض کی وجہ سے مرجھا گئے۔ دو ہزار سترہ میں بھی چار سو پینتالیس ،دو ہزار سولہ میں چار سو اناسی، دو ہزار پندرہ میں تین سو اٹھانوے اور دو ہزار چودہ میں تین سو چھبیس بچے جاں بحق ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں