جھڈو،مقتول ہریش کولہی کے والد کا ننگر پارکر پولیس کی تحقیقاتی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کا مطالبہ

بدھ 22 جولائی 2020 23:16

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2020ء) ضلع تھرپارکر کی تحصیل ننگر پارکر میں قتل ہونے والے مقتول ہریش کولہی کے والد نے ننگر پارکر پولیس کی تحقیقاتی ٹیم پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کرتیہوئے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کا مطالبہ کیاہی-تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ضلع تھر پارکر کی تحصیل ننگرپارکر میں مقتول ہریش کمار کولہی کو بعض افراد نے انتہائی سفاکیت کے ساتھ قتل کردیاتھا قتل کرنے کے بعد سفاک قاتلوں نے انتہاء سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقتول ہریش کمہار کولہی کی آنکھیں بھی نکال لیں تھیں اور جسم کے کئی اعضاء کو کاٹ کر جسم سے الگ کر دیاتھاواقعے کے بعد تھرپارکر پولیس نے دو ملزمان ڈاتھو کھوسو اور شیوجی کولہی کو گرفتار کیاتھالیکن اس قتل کیس کے حوالے سے مقتول ہریش کمار کے والد دھنو کولہی نے جھڈو میں پریس کانفرنس میں ننگرپارکر پولیس پر جانبدارای کا الزام عائد کر تے ہوئے بتایا کہ ننگرپارکر پولیس میرے بیٹے کے اصل قاتلوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، انہوں نیکہاکہ ننگرپارکر پولیس اصل قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے انہیں تحفظ دے رہی ہے انہوں نیاب تک کی ننگرپارکر پولیس کی تحقیقات پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سندھ پولیس کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مقتول بیٹے ہریش کمار کولہی کے سفاکانہ قتل کی تحقیقات سندھ پولیس کے ایماندار پولیس افسران سے کرواکر اصل قاتلوں کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے اور شفاف تحقیقات کرواکر انہیں مکمل انصاف فراہم کیاجائی

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں