تھرپارکر، یوم شہداء پولیس کا انعقاد

منگل 4 اگست 2020 18:43

تھرپارکر، مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) پورے ملک کی طرح تھرپارکر ضلع میں محکمہ پولیس، ایس ایس پی تھرپارکر اور سوشل ویلفئیر آرگنائزیشن تھرپارکر کی جانب سے یوم شہداء پولیس منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر میں تھیلسیمیا مریضوں کی مدد کرنے کیلئے خون کے عطیے کا کیمپ اور ایس ایس پی آفس سے مین روڈ تک ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوھو اور ایس ایس پی تھرپارک حسن سردار نیاز ی کی قیادت میں شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی بھی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی دفاع، ملکی کی سلامتی اور ترقی کے لئے پولیس کے جوان ہر وقت تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم بھی شہداء کے نقش قدم پر چلیں اور اپنے ملک کی دفاع کی خاطر کسی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ اس موقع پر سوشل ویلفئیر آرگنائیزیشن تھرپارکر کے ماما وشن تھری، پولیس افسران، پولیس اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تھیلسیمیا مریضوں کی مدد کیلئے خون کے عطیے دیئے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں