سماجی تنظیم باغبان ٹرسٹ کی جانب سے 150 بارش متاثر افراد میں راشن بیگ تقسیم

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:27

تھرپارکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو کی ہدایات پر تھرپارکر میں کام کرنے والی سماجی تنظیم باغبان ٹرسٹ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تھرپارکر راجیش کمار کی نگرانی میں کلوئی شہر کے سونانی اور ناکھانی محلوں میں 150 بارش متاثر افراد میں راشن بیگ تقسیم کئے جس میں روز مرہ اشیائ خورد نوش شامل تھیں، اس کے علاوہ پینے کے صاف پانی کی (منرل) 10 لیٹر والی بوتلیں بھی تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجیش کمار اور سماجی تنظیم کے نمائندہ عبداللہ بجیر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کی خصوصی ہدایات پر بارش متاثر علاقوں میں لوگوں کی مدد کی جارہی ہے اور ضلعی انتظامیہ متاثر افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کریگی۔ اس موقع پر مختیارکار تعلقہ کلوئی اور سماجی تنظیم کے ورکرز بھی موجود تھے۔۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں