تھرپارکر میں پراسرار بیماری سی20مور ہلاک، انتظامیہ کوئی ایکشن لینے سے گریزاں

جمعہ 9 اپریل 2021 22:40

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2021ء) تھرپارکر میں پراسرار بیماری سی20مور ہلاک، انتظامیہ کوئی ایکشن لینے سے گریزاں ہے۔ تھرپارکر کے ڈیپلو اور کلوئی گاں میں دو روز کے دوران 20مور ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھر میں نایاب و حسین مور پرندے رانی کھیت بیماری کے باعث مرنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

بیماری کی وجہ سے پرندوں کی گردن مڑ جاتی ہے اور آنکھوں کی بینائی ختم ہوجاتی ہے،جس کی وجہ سے مور مرجاتے ہیں۔

تھر کے علاقوں ڈیپلو اور کلوئی سمیت مختلف علاقوں میں ایک ہفتہ کے دوران بیس مور ہلاک ہوگئے، پراسرار بیماری ایک ماہ سے تیزی کیساتھ پھیل رہی ہے۔علاقہ مکین موروں کو مرنے سے بچانے کیلیے پانی میں پیاز اور لہسن کا رس ملاکرانہیں دے رہے ہیں جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کی انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں