تھرپارکر، خاتون کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد،رواں سال خودکشی کرنے والوں کی تعداد 28 ہو گئی

بدھ 14 اپریل 2021 12:02

تھرپارکر، خاتون کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد،رواں سال خودکشی کرنے والوں کی تعداد 28 ہو گئی
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں 30 سالہ خاتون کی گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر واقعہ خودکشی کا لگتا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او اسلام کوٹ کے مطابق تیس سالہ خاتون کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق شوہر کی جانب سے میکے جانے سے منع کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے ایسا قدم اٹھایا۔ تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔محکمہ پولیس تھرپارکر کے مطابق رواں سال خودکشی کرنے والوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں