تھر پارکر، 14 سالہ لڑکی کی درخت سے لٹکی لاش ملی

اتوار 29 اگست 2021 16:05

تھر پارکر، 14 سالہ لڑکی کی درخت سے لٹکی لاش ملی
تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2021ء) سندھ کے قحط سالی کا شکار ضلع تھر پارکر میں واقع ایک گائوں قاسبو میں 14 سال کی لڑکی کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ہے۔

(جاری ہے)

تھر پارکر پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش کو درخت سے اتار کر پوسٹ مارٹم کے لیے ننگر پارکر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔تھر پارکر پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ لڑکی کے قتل کا ہے یا اس نے خود کشی کی ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں