تھر،بارش رحمت سے زحمت بن گئی، آسمانی بجلی گرنے سے خواتین سمیت 5 جاں بحق

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:27

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) تھر میں بارش مٹھی کے نواحی گائوں سوبھارو شاہ میں بارش کے دوران تالاب سے پانی بھرنے والی خواتین پر آسمانی بجلی گرنے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر میں کچھ دنوں سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کے دوران اسمانی بجلی گرنے سے ایک خاندان کی 2 خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

تین اونٹ بھی مر گئے۔25سالہ لالی بھیل، 16سالہ گڈی بھیل موقع پر چل بسیں جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئے ۔آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونے والی خواتین کو مٹھی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق زخمی ہونے والے خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔آسمانی بجلی گرنے میں ہلاک ہونے والی خواتین کی لاش اٹھانے کے لئے سول ہسپتال مٹھی انتظامیہ نے ایمبولینس نہیں دی۔

(جاری ہے)

گائوں جیندو درس مین بجلی گرنے سے انور درس کی 50کے قریب بکریاں بھیڑبھیڑیں اور سیکڑوں مویشی مرگئی ہے۔اسی طرح چھاچھرو کے نواحی گائوں پاڈیرال میں آسمانی بجلی گرنے سے 17 سالہ نوجوان خاتون کملی بھیل جاں بحق ہو گئیں۔تھر کے علاقے اسلام کوٹ میں آسمانی بجلی گرنے کا تیسرا واقعہ پیش آیا جس میں 14 سالہ مروان اور ایک بچی مرلین ہلاک ہو گئیں جبکہ آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے درجنوں کی تعداد میں جانور بھی ہلاک ہوئے۔آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات کی وجہ سے تھر کے باسیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں